حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
قیمت میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 396 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 14 اکتوبر سے ہوگا۔




