اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ اور گورنر راج کی تجویز کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عدالتوں سے رجوع کرنا ان کا حق ہے اور وہ ایک دن کے اندر عدالت سے رجوع کریں گے۔
سلمان اکرم راجہ کے مطابق خیبر پختونخوا میں اب تک پارٹی کے سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی مجوزہ آئینی اقدامات کے خلاف قانونی راستہ اختیار کرے گی۔




