حیدرآباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ آئین کے تحت سندھ کو تقسیم نہیں کیا جا سکتا۔

حیدرآباد میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کالا باغ ڈیم، گریٹر تھل کینال اور سندھ کی تقسیم کے خلاف قراردادیں منظور کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی سندھ کی تقسیم کے معاملے پر اپنا فیصلہ دے چکی ہے۔

نثار کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ آئین میں اٹھارہویں ترمیم صوبائی خودمختاری کی ضمانت دیتی ہے۔