پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عابد شیر علی نے عمران خان سے متعلق طنزیہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’مان لو وہ جیت چکا ہے۔‘‘

عابد شیر علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں لکھا کہ پہلے وہ خود جیل گیا، پھر ان کی اہلیہ، اس کے بعد پارٹی اور پھر حکومت بھی ختم کروا لی۔

ن لیگی سینیٹر نے مزید لکھا کہ اب مان لو وہ بہت بڑی گیم کھیل رہا ہے، پہلے اکیلا اندر تھا اور اب سب اندر ہیں۔