کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بیان دیا ہے کہ پیپلز پارٹی گورنر راج کے نفاذ کے حق میں نہیں، اگر صدر مملکت پیپلز پارٹی سے الگ مؤقف رکھتے ہیں تو اسے واضح کیا جائے۔
ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ گورنر راج کا نفاذ صدر مملکت کے حکمنامے پر ہوا ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایسا نہ ہو کہ سندھ میں بھی صدر مملکت کے دستخط سے گورنر راج نافذ ہو جائے۔
ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ ملک میں ہونے والے ہر فیصلے کے آفٹر شاکس ان کے شہر کراچی میں آتے ہیں۔




