کراچی: سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ انہیں کراچی کا کوئی ایسا شہری نہیں ملا جو سندھیوں سے نفرت کرتا ہو یا یہ کہتا ہو کہ وہ سندھ کا حصہ نہیں رہنا چاہتا۔
اسد عمر کے مطابق کراچی کے شہریوں کا اصل مطالبہ بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی والے سوال کرتے ہیں کہ انہیں پانی کیوں نہیں ملتا، کچرا کیوں نہیں اٹھایا جاتا، ٹرانسپورٹ کا نظام کیوں نہیں چلتا اور پولیس کا نظام بہتر کیوں نہیں بنایا جاتا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری ان مسائل کے حل کے خواہاں ہیں اور چاہتے ہیں کہ انہیں انہی حالات میں کام کرنے کے بجائے بنیادی شہری سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔




