کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے لیے نامزد کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی نامزدگی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور مسلم لیگ (ن) کے شیخ آفتاب احمد جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔ جوڈیشل کمیشن کے ارکان کی تعیناتی کو دو سال مکمل ہوچکے تھے، جس کے بعد سینیٹ اور قومی اسمبلی سے نئے ارکان کی نامزدگیاں جلد متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے ارکان کی نئی نامزدگیاں معمول کی کارروائی کا حصہ ہیں۔