کراچی: جامعہ کراچی کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے اور ڈائریکٹر فنانس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ موجودہ صورتحال برقرار رہی تو یونیورسٹی کے پاس ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے بھی رقم دستیاب نہیں ہوگی۔
انتظامیہ کے مطابق قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر طفیل جوکھیو نے ملازمین کو ہاؤس سیلنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر ماہانہ تقریباً 5 کروڑ جبکہ سالانہ 54 کروڑ روپے خرچ ہونے کا تخمینہ ہے۔
ڈائریکٹر فنانس نے فیصلے سے تحریری اختلاف کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ جامعہ کے پاس اضافی مالی بوجھ برداشت کرنے کے وسائل موجود نہیں۔ دوسری جانب سندھ حکومت بھی ہاؤس سیلنگ کے لیے گرانٹ جاری کرنے سے انکار کرچکی ہے۔




