اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ لانگ مارچ کے ذریعے صوبے اور ملک میں بدامنی اور تشدد پھیلانے کا منصوبہ تیار کیا ہے اور اسے صوبائی پارٹی قیادت کی حمایت حاصل ہے۔ ہم نیوز

ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ اگر لانگ مارچ کے دوران 9 مئی جیسے واقعات دہرانے کی کوشش کی گئی تو اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جدوجہد اور مسلح بغاوت میں واضح فرق ہے۔ WeNews