اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے صومالیہ میں جاں بحق ہونے والے تین پاکستانی شہریوں کے اہلخانہ کے لیے فی خاندان ایک کروڑ 25 لاکھ روپے مالی معاونت کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم نے جاں بحق پاکستانی کاشف عمر کے بیٹے اذہان کاشف سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تینوں جاں بحق پاکستانیوں کے بچوں کے لیے مفت تعلیم، صحت کی سہولیات اور رہائش فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

وزیراعظم نے وزارتِ خارجہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ کاشف عمر سمیت تینوں جاں بحق پاکستانیوں کے خاندانوں سے براہِ راست رابطہ رکھا جائے اور انہیں ضروری معاونت فراہم کی جائے۔