نیویارک: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے دورۂ امریکا کے دوران نیویارک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ میں شرکت کی۔
اس موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا گرمجوشی اور پرتپاک انداز میں استقبال کیا۔




