اسلام آباد: سینئر صحافی اعزاز سید نے ملک کے سیاسی، عدالتی، انتخابی اور صحافتی نظام پر تنقید کرتے ہوئے موجودہ صورتحال کو طنزیہ انداز میں ”ریاستِ تضادستان“ قرار دیا ہے۔
اعزاز سید نے کہا، ”فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، عدالت کا انصاف سے کوئی تعلق نہیں، انتخابات کا نتائج سے کوئی تعلق نہیں، پارلیمنٹ کا جمہوریت سے کوئی تعلق نہیں اور ہاں، صحافت کا آزادیِ اظہار سے کوئی تعلق نہیں۔“
ان کے بیان میں ریاستی اداروں، انتخابی عمل، پارلیمانی جمہوریت اور صحافتی آزادی کی صورتحال پر تنقیدی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔




