کراچی: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کو سنگل ڈیجٹ میں لے آئی تھی تاہم ایران امریکا جنگ کے باعث اس میں دوبارہ اضافہ ہوا۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی اشاریے مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں، ایف بی آر نے پہلی سہ ماہی کے اہداف حاصل کیے جبکہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے جامع منصوبہ بندی جاری ہے۔ وزیر خزانہ نے سیاسی استحکام کے لیے مذاکرات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک دن معیشت کا رکنا 120 ارب روپے کے نقصان کا باعث بنتا ہے۔