کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرہ کی آڑ میں مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے آسٹریلیا جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ حکام کے مطابق تین مسافروں کے موبائل فونز اور سفری دستاویزات کی جانچ کے دوران بحرین اور جمہوریہ پلاؤ کے ویزے بھی ملے۔ مسافروں نے بتایا کہ سعودی عرب میں مختصر قیام کے بعد بحرین اور پھر پلاؤ جانے کا منصوبہ تھا، جبکہ ایک ایجنٹ نے مبینہ طور پر فی مسافر 25 لاکھ روپے میں سفری انتظامات کیے تھے۔
عمرہ کی آڑ میں آسٹریلیا جانے کا نیا ’ڈنکی روٹ‘ بے نقاب
کراچی ایئرپورٹ پر 3 مسافر آف لوڈ، بحرین اور جمہوریہ پلاؤ کے راستے آسٹریلیا جانے کا منصوبہ




