اسلام آباد: خیبرپختونخوا کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر مشاورت کے لیے ایوانِ صدر میں اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے آپشنز، پی ٹی آئی کے 4 اکتوبر کے مجوزہ لانگ مارچ اور صوبے کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ اس سے قبل وفاقی حکومت نے فوری طور پر گورنر راج یا ایمرجنسی نافذ نہ کرنے اور صورتحال کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔