کراچی: وزیر جامعات و تعلیمی بورڈز سندھ محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت یا کسی سیاسی شخصیت کی جانب سے جامعات میں کوئی مداخلت نہیں کی جارہی۔ بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر کے استعفے پر ان کا کہنا تھا کہ استعفے کا جائزہ لینے کے بعد قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام وائس چانسلرز کی تقرریاں اہلیت کی بنیاد پر شفاف طریقہ کار کے تحت کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ وائس چانسلر پروفیسر حسین مہدی نے چند روز قبل استعفیٰ دیتے ہوئے سیاسی اور جرائم پیشہ عناصر کے دباؤ میں کام نہ کرسکنے کا مؤقف اختیار کیا تھا۔