پشاور: پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی پارٹی قیادت کو لانگ مارچ ملتوی کرنے کے لیے خط لکھنے کے بعد ہونے والی سوشل میڈیا ٹرولنگ پر گفتگو کرتے ہوئے لائیو ٹی وی پروگرام میں آبدیدہ ہوگئے۔ Geo News Urdu

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ انہوں نے سینئر پارٹی رکن کی حیثیت سے اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا، تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے ان کے خط سے متعلق ردعمل پر انہیں افسوس ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ان کے خلاف استعمال ہونے والی زبان تکلیف دہ ہے اور ان پر یہ شک کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ گئے یا کسی دباؤ میں ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اصول کی بات کر رہے ہیں اور پارٹی چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ Geo News Urdu

شوکت یوسفزئی نے خط میں ملک کی سکیورٹی صورتحال اور کارکنوں کے تحفظ کا حوالہ دیتے ہوئے لانگ مارچ فوری ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔ Geo News Urdu