لاہور: خاتون مسافر سے تلخ کلامی کے بعد اس کا موبائل نمبر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق دورانِ سفر خاتون اور رکشہ ڈرائیور کے درمیان بحث ہوئی، جس کے بعد مبینہ طور پر رنجش کی بنیاد پر ڈرائیور نے خاتون کا موبائل نمبر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا۔

متاثرہ خاتون نے ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری میں معاملے کی شکایت کی، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔