کراچی: میر رضا قتل کیس میں اہلخانہ کے وکیل جبران ناصر نے مزید سوالات جوڈیشل کمیشن میں جمع کرا دیے ہیں۔
جبران ناصر کے مطابق ایڈیشنل آئی جی آزاد خان اور ڈی آئی جی فرخ لنجار کے لیے الگ سوالنامے جمع کرائے گئے ہیں، جبکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی عامر فاروقی کے لیے بھی سوالات کمیشن کو دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اب تک 10 شہریوں نے کمیشن سے براہِ راست رابطہ کیا ہے۔ شہریوں نے کرپٹو ٹریڈنگ سے منسلک مبینہ شارٹ ٹرم اغوا کے واقعات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کمیشن سے اس معاملے کی تحقیقات کی درخواست کی ہے۔




