اسلام آباد: خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے ممکنہ نفاذ کے معاملے پر وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس متوقع ہے، جس میں وفاقی وزرا اور اہم حکام شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ Geo News Urdu

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورتحال پر غور کے ساتھ آئین کے آرٹیکل 233 اور 234 کی روشنی میں گورنر راج اور ایمرجنسی سمیت مختلف آئینی پہلوؤں پر مشاورت کی جائے گی۔ Geo News Urdu

دوسری جانب پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ صوبے میں ایمرجنسی کی کوئی صورتحال نہیں اور لانگ مارچ پارٹی کا سیاسی فیصلہ ہے۔ Geo News Urdu