کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے پورٹ قاسم کے قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے آنے والے ایک مشتبہ کنٹینر سے بڑی مقدار میں غیر ملکی شراب اور بیئر برآمد کرلی۔
رپورٹ کے مطابق کنٹینر دبئی سے لاہور بھیجا گیا تھا اور درآمدی دستاویزات میں کارگو کو بظاہر مس پرنٹڈ پیپر رولز ظاہر کیا گیا تھا۔ حکام نے مشکوک کارگو کی بنیاد پر کنٹینر کو روک کر تلاشی لی تو اس میں بڑی تعداد میں شراب کی بوتلیں اور بیئر کے کارٹنز برآمد ہوئے۔
واقعے کا مقدمہ اے این ایف کلفٹن میں درج کرلیا گیا ہے، جبکہ ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپوں اور تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔




