راولپنڈی: امریکی افغانستان وار کمیشن کے وفد نے جی ایچ کیو میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان میں طویل امریکی جنگ کے دوران پاکستان کے کردار اور معاونت پر بھی گفتگو ہوئی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کو درپیش سکیورٹی چیلنجز اور علاقائی صورتحال سے متعلق ملک کا مؤقف پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد نے افغان تنازع کے دوران پاکستان کے دیرینہ کردار اور قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی خدمات کو سراہا۔




