پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے میں امن و امان سے متعلق اجلاس میں وفاق سے سیکیورٹی پالیسی تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گورنر راج یا ایمرجنسی کی دھمکیوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام، پولیس اور فوج نے امن کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ وزیراعلیٰ کے مطابق پولیس کی استعداد بڑھانے کے لیے وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں، تاہم ان کا مؤقف ہے کہ امن کے قیام کے لیے وفاقی سطح پر پالیسی میں تبدیلی بھی ضروری ہے۔