اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ اسے پاکستان کے ساتھ رہنا ہے یا افغانستان کے ساتھ۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت پر دہشت گردی کے تدارک میں ناکامی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی قیادت کی توجہ عوامی مسائل کے بجائے ایک قیدی کی رہائی پر مرکوز ہے۔

عطا تارڑ نے انسدادِ دہشت گردی کی مد میں ملنے والے فنڈز کے استعمال پر بھی سوال اٹھایا۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے بھی خیبرپختونخوا حکومت کی افغانستان سے متعلق پالیسی اور پولیس اصلاحات پر تنقید کی۔

Is this conversation helpful so far?