کراچی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹی، وزیراعظم کی یقین دہانی پر لانگ مارچ میں صرف وقفہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی واپسی پر ان سے دو ٹوک بات ہوگی، عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر ریلیف نہ ملا تو لانگ مارچ دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ حافظ نعیم نے سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی کشمکش کے باعث عوام کے اصل مسائل سے توجہ ہٹ رہی ہے۔
پیٹرولیم ریلیف نہ ملا تو لانگ مارچ دوبارہ شروع کریں گے: حافظ نعیم
لانگ مارچ مؤخر کیا ہے ختم نہیں، وزیراعظم کی واپسی پر دو ٹوک بات ہوگی، امیر جماعت اسلامی




