اسلام آباد: پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی اصل لاگت اور صارفین کے لیے مقررہ قیمت میں ٹیکسوں، لیویز اور مختلف مارجنز کے باعث بڑا فرق سامنے آیا ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق فی لیٹر پیٹرول کی لاگت 254 روپے 96 پیسے ہے، جبکہ صارفین کے لیے قیمت 391 روپے 30 پیسے مقرر ہے، یوں اصل لاگت کے مقابلے میں فی لیٹر 136 روپے 34 پیسے کا فرق بنتا ہے۔

دستاویزات کے مطابق پیٹرول پر 80 روپے پیٹرولیم لیوی، 5 روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی اور 23 روپے 68 پیسے کسٹمز ڈیوٹی سمیت فریٹ، آئل مارکیٹنگ کمپنی اور ڈیلرز مارجن بھی وصول کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر لاگت 285 روپے 85 پیسے جبکہ مقررہ قیمت 408 روپے 53 پیسے ہے، جس سے فی لیٹر 122 روپے 68 پیسے کا فرق بنتا ہے۔