تہران: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایران پہنچ گئے، جہاں انہوں نے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر ہیں، جس کا مقصد علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔
تہران میں ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال، علاقائی امن و استحکام اور مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے حل کے لیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے حل کے لیے کوششوں کے فروغ پر توجہ مرکوز رکھیں گے.




