ایران اور امریکا کے درمیان دیرپا جنگ بندی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری ہیں، اسی سلسلے میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کو ایران کا دورہ کریں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کا تسلسل ہے۔

اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ پاکستانی چیف آف ڈیفنس فورسز کے دورے کا مقصد ایران اور پاکستان کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔