راولپنڈی: ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے وفد نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی اور پاکستان و ناروے کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عالمی امن اور علاقائی استحکام سے متعلق پاکستان کا مؤقف پیش کرتے ہوئے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
ناروے کے وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔
دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دفاع و سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔




