کراچی: سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی صاحبزادی ڈاکٹر نگہت شاہ کو ریٹائرمنٹ سے محض ایک روز قبل 3 برس کے لیے پروفیسر مقرر کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

صوبائی سیکرٹری بورڈز و جامعات نے تقرری کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جبکہ فیصلے پر فوری عملدرآمد اور رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس تقرری سے متعدد ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی سنیارٹی اور ترقی کے امکانات متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پی ایم اینڈ ڈی سی کی پالیسی کے مطابق ریٹائرڈ فیکلٹی کی کنٹریکٹ بنیادوں پر خدمات کا فیصلہ متعلقہ ادارہ اپنی ضرورت اور قواعد کے مطابق کرسکتا ہے۔