کراچی: میر رضا علی قتل کیس میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور ان کے بیٹے کو غلط طور پر منسلک کرنے پر ’کراچی اسٹوریز‘ نامی فیس بک پیج نے باضابطہ معافی مانگ لی۔
پیج کی جانب سے جاری وضاحت میں کہا گیا کہ شرجیل میمن سے متعلق غلط خبر شائع کرنے پر وہ معذرت خواہ ہیں۔
دوسری جانب این سی سی آئی اے کراچی نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر مبینہ طور پر من گھڑت اور بدنام کرنے والا مواد پھیلانے کے معاملے میں 4 افراد کو طلب کرلیا ہے۔
طلب کیے گئے افراد میں سید عبداللہ، امین قریشی، بلال وارثی اور عبید قریشی شامل ہیں۔ این سی سی آئی اے نے انہیں 13 اگست کو صبح 11:30 بجے کراچی دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔




