کراچی: شہر قائد میں ٹریفک حادثے نے ایک اور گھر کا چراغ بجھا دیا، مائی کلاچی روڈ پر تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ مائی کلاچی روڈ پر پیش آیا، جہاں ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا۔ حادثے میں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا، تاہم جاں بحق نوجوان کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

کراچی میں بھاری ٹریفک اور تیز رفتار ٹرالرز کے باعث موٹرسائیکل سواروں کے حادثات معمول بنتے جا رہے ہیں۔ مائی کلاچی روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں اس نوعیت کے حادثات میں متعدد شہری جان کی بازی ہار چکے ہیں۔