اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے جولائی میں سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے 3.6 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجے جانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سال بہ سال کی بنیاد پر ترسیلات زر میں 13 فیصد اضافہ نہایت خوش آئند ہے، جبکہ جولائی میں ماہانہ بنیاد پر بھی ترسیلات زر میں 4.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی قومی معاشی دھارے کا ایک قیمتی حصہ ہیں اور ملکی معیشت کے استحکام میں ان کا کردار قابلِ تحسین ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے مسلسل ترسیلات زر بھیجنا ملکی معیشت کے لیے مثبت پیش رفت ہے۔




