واشنگٹن: سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر سامنے آئی ہے، ان کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے بتایا ہے کہ بائیڈن کا کینسر مزید پھیل گیا ہے اور بیماری ہڈیوں سمیت جسم کے دیگر حصوں تک سرایت کرچکی ہے۔
ہنٹر بائیڈن نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے گفتگو میں بتایا کہ ان کے والد کو بیماری کے باعث شدید درد اور جسمانی کمزوری کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ جو بائیڈن نے مئی 2025 میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں پروسٹیٹ کینسر کی ایک جارحانہ قسم کی تشخیص ہوئی ہے، جو اس وقت بھی ہڈیوں تک پھیل چکا تھا۔ بعد ازاں ان کے ترجمان نے بتایا تھا کہ سابق صدر کینسر کے علاج کے لیے ریڈی ایشن اور ہارمون تھراپی کروا رہے ہیں۔




