وفاقی وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک نے پاکستانی عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنادی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ اگر آئندہ دو روز میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مستحکم رہیں تو پاکستان میں بھی عوام کو اچھی خبر ملے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ پاکستان اپنی توانائی کی ضروریات کا تقریباً 90 فیصد درآمدات سے پورا کرتا ہے، جبکہ خطے میں جنگ کے باعث بھی مشکلات کا سامنا رہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پٹرول کی قیمتوں کا چیلنج اب بھی موجود ہے، تاہم حکومت عوام کو ممکنہ ریلیف دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔