وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ جس طرح اس کیس پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے، اس کے نتائج سامنے آ رہے ہیں اور مبینہ کور اَپ ثابت ہو رہا ہے، جبکہ حقائق بھی سامنے آ رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پورا سسٹم کمپرومائزڈ تھا اور اب بھی اس معاملے پر پہرہ دینا ہوگا، ورنہ جس طرح پہلے مک مکا ہوا تھا، دوبارہ بھی ایسا ہو سکتا ہے۔
وزیر دفاع کے مطابق جن لوگوں نے مبینہ طور پر کور اَپ کیا ہے، انہیں بھی بے نقاب ہونا ہوگا تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں اور ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے




