کراچی (اسٹاف رپورٹر): سندھ ہائیکورٹ کے وکیل خان محمد سروہی کو مبینہ طور پر ایک افغان کرین ڈرائیور کی جانب سے قاتلانہ حملے کی کوشش کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد وکیل خان محمد سروہی نے قانونی برادری کے رہنماؤں سے مدد اور تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

وکیل کا مؤقف ہے کہ انہیں مبینہ حملے کے باعث اپنی سلامتی کے حوالے سے شدید خدشات لاحق ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام اور قانونی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اور معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔