کراچی: میر رضا علی کیس میں کراچی کی پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے خود کو بے بس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے چار سالہ دورِ ذمہ داری میں انہوں نے خود کو کبھی اتنا بے بس محسوس نہیں کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں ڈاکٹر سمعیہ سید نے کہا کہ سچ اور انصاف کی تلاش میں انہیں اکثر رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اس بار وہ واقعی تھک چکی ہیں۔

ڈاکٹر سمعیہ سید کا کہنا تھا کہ وہ حد سے زیادہ تھک چکی ہیں۔

واضح رہے کہ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے میر رضا کیس میں ایس پی ایسٹ کو خط لکھ کر ڈاکٹر اسامہ شیخ کی تیار کردہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنگین خامیوں کی نشاندہی کی تھی۔