دھیرکوٹ: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاق میں ’’اسی تنخواہ‘‘ پر کام کرے گی۔

حویلی میں انتخابی جلسے سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایکشن کمیٹی کے کچھ لوگ کسی کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں حکومت بننے کے بعد عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور علاقے کی ترقی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جہاں سے ہار جاتی ہے، وہاں دھاندلی کا الزام لگا دیتی ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق میں اسی تنخواہ پر کام کرے گی۔