خیرپور: سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے انتظامی کنٹرول میں قائم کمیونٹی کالج خیرپور کی ہونہار طالبہ حفصہ بگٹی نے اے کے یو بورڈ کے HSSC پارٹ-II (12ویں جماعت) کے نتائج 2026 میں پورے پاکستان میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے شاندار کامیابی اپنے نام کرلی۔

اے کے یو بورڈ کی جانب سے نتائج کا اعلان 7 اگست 2026 کو کیا گیا، جس میں حفصہ بگٹی کی ملک بھر میں پہلی پوزیشن نے سکھر آئی بی اے یونیورسٹی، کمیونٹی کالج خیرپور اور ان کے اساتذہ کے لیے فخر کا ایک اور موقع فراہم کیا۔

حفصہ بگٹی کی اس شاندار کامیابی پر سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے تمام کیمپسز، کمیونٹی کالجز اور اسکولز کے فیکلٹی ممبران اور ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

یونیورسٹی سے وابستہ تعلیمی حلقوں نے حفصہ بگٹی، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی محنت، لگن اور معیاری تعلیم کا نتیجہ ہے۔

حفصہ بگٹی کی کامیابی نہ صرف کمیونٹی کالج خیرپور بلکہ پورے سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے لیے ایک قابلِ فخر اعزاز ہے۔