کراچی: میر رضا علی کی قبرکشائی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، تاہم کارروائی سے قبل معاملہ اس وقت پیچیدہ ہوگیا جب مرحوم کے والد نے نئے میڈیکل بورڈ کی تشکیل پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسی بورڈ کے تحت قبرکشائی کرانے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق میر رضا علی کے والد قبرکشائی کے لیے مقررہ قبرستان پہنچ گئے، جہاں انتظامیہ اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ پہلے سے طے شدہ طریقہ کار میں تبدیلی اور نئے میڈیکل بورڈ کی تشکیل پر انہیں تحفظات ہیں۔
میر رضا علی کے والد کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے تحفظات دور نہیں کیے جاتے، وہ نئے میڈیکل بورڈ کے تحت قبرکشائی کی اجازت نہیں دیں گے۔
دوسری جانب قبرکشائی کے تمام انتظامات مکمل ہیں، جبکہ حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور معاملے کے حل کے لیے قانونی و انتظامی مشاورت جاری ہے۔




