کراچی: حکومت سندھ نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں ہفتے کے روز تعطیل بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت اب تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں پیر سے جمعہ تک جاری رہیں گی۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کے ساتھ تدریسی اوقات میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا جائے گا تاکہ نصابی سرگرمیاں مؤثر انداز میں جاری رہ سکیں اور تعلیمی معیار پر کوئی منفی اثر نہ پڑے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ حکومت سندھ کی کفایت شعاری پالیسی اور دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ تعلیم کی جانب سے سرکاری اسکولوں میں ہفتے کے روز بھی تدریسی عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم اب نئے نوٹیفکیشن کے تحت تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار تعطیل بحال کر دی گئی ہے۔




