جامشورو:(رپورٹ عرفان علی ملاح) جامشورو میں مبینہ گھریلو تنازع کے بعد ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک نوجوان نے کراچی واہ المنظر پل سے نہر میں چھلانگ لگا کر اپنی جان گنوا دی۔

ریسکیو حکام کے مطابق نوجوان کی لاش نہر سے نکال کر قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی۔ متوفی کی شناخت امجد علی ولد نظیر احمد تھہیم کے نام سے ہوئی، جو گاؤں عبداللہ چاوڑہ، ضلع جامشورو کا رہائشی تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ گھریلو ناراضی اور ذہنی دباؤ کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس نے ضروری شواہد اکٹھے کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ حتمی حقائق تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔