کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں میں Facial Recognition Attendance Monitoring & Evaluation System (FRAMES) متعارف کرانے کی منظوری دے دی۔
اجلاس میں اسکولوں میں حاضری کے نظام کو مزید مؤثر، شفاف اور جوابدہ بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر اتفاق کیا گیا۔ نئے نظام کے تحت اساتذہ اور متعلقہ عملے کی حاضری کی نگرانی فیشل ریکگنیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے کی جائے گی، جس سے تعلیمی اداروں میں احتساب اور نگرانی کا نظام مزید مضبوط ہوگا۔




