خیرپور (رپورٽ آفتاب بلوچ): خیرپور کے بی سیکشن تھانے کی حدود مل کالونی میں مبینہ طور پر کاروکاری (غیرت کے نام پر قتل) کے الزام میں ایک بھائی نے اپنی بہن کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ ارم، جو احمد علی جانوری کی اہلیہ اور تین بچوں کی ماں تھیں، کو ان کے بھائی وزیر عرف جانی جانوری نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔