اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے حوالے سے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ موجودہ حکومت کے سب سے طاقتور وزیر ہیں اور کئی معاملات میں وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ محسن نقوی وزیر داخلہ ہونے کے باوجود حکومتی سسٹم کا عملی حصہ دکھائی نہیں دیتے۔ ان کے مطابق انہوں نے محسن نقوی کو کابینہ کے اجلاسوں میں صرف دو یا تین بار دیکھا ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ محسن نقوی پارلیمنٹ بھی محض سات یا آٹھ مرتبہ آئے ہوں گے، اور اگر وہ خود شکایات کر رہے ہیں تو پھر "ہمیں گھر چلے جانا چاہیے"۔