اسلام آباد: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت کی۔ عباس عراقچی نے اسی سلسلے میں سعودی عرب اور ترکی کے وزرائے خارجہ سے بھی الگ الگ ٹیلیفونک رابطے کیے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کسی بھی قسم کی مہم جوئی سے گریز کرے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امریکا اور اسرائیل کی کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، جبکہ اگر کسی ممکنہ کارروائی میں علاقائی ممالک بھی شریک ہوئے تو ایران اس پر بھی سخت ردعمل دے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ کے حالیہ سفارتی رابطوں کو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔




