سکھر: سکھر یونین آف جرنلسٹس (SUJ) کی جانب سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) کے یومِ تاسیس کے موقع پر "Shrinking Space of Media Freedom" کے عنوان سے ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
یہ سیمینار اتوار، 2 اگست 2026 کو دوپہر 12:30 بجے سکھر پریس کلب میں منعقد ہوگا، جہاں صحافی، میڈیا نمائندگان، دانشور اور سول سوسائٹی کے ارکان شرکت کریں گے۔
تقریب میں ملک میں میڈیا کو درپیش چیلنجز، اظہارِ رائے کی آزادی، صحافیوں کے حقوق اور آزاد صحافت کے فروغ سے متعلق اہم امور پر گفتگو کی جائے گی۔
سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر جاوید جتوئی، جنرل سیکریٹری کامران شیخ اور دیگر عہدیداروں نے صحافی برادری سمیت تمام متعلقہ حلقوں کو سیمینار میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
منتظمین کے مطابق اس سیمینار کا مقصد میڈیا کی آزادی سے متعلق موجودہ صورتحال کا جائزہ لینا اور صحافتی آزادی کے تحفظ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلۂ خیال کرنا ہے۔




