اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تیل و گیس کے شعبے میں مکمل شفافیت یقینی بنانے، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خاتمے کیلئے جدید ڈیجیٹل نظام فوری طور پر فعال کرنے کی ہدایت جاری کردی۔
وزیرِ اعظم سے عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں توانائی کے شعبے سے متعلق پالیسی سفارشات پیش کی گئیں۔ ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم نے سفارشات کا تفصیلی جائزہ لینے کیلئے ایک خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت بھی دی۔
شہباز شریف نے اوگرا کو ہدایت کی کہ تیل و گیس کی سپلائی، ذخائر، قیمتوں اور مارکیٹ نگرانی کے عمل کو جدید ڈیجیٹل نظام سے منسلک کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے اور غیر قانونی منافع خوری کا مؤثر سدباب ممکن ہو۔




