اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایک بار پھر عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھاتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 31 جولائی سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 9 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ کر دیا گیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں پر بھی مزید دباؤ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔